مصنوعات اور خدمات

نوواردوں کے لئے ہمارا بینکاری پیکج

کینیڈا میں نئے آنے والوں کے لئے بینکاری پیکج1

کینیڈا میں اپنی مالیاتی بنیاد قائم کرنا شروع کریں۔

کینیڈا میں نئے آنے والوں کے لئے بینکاری پیکج کا اہل ہونے کے لئے:

  • آپ 2 سالوں یا اس سے کم عرصہ سے کینیڈا کے مستقل یا عارضی رہائشی ہیں
  • آپ اپنی حیثیت کا ثبوت اپنے مستقل رہائشی کارڈ یا عارضی پرمٹ کے ذریعے دیتے ہیں
  • آپ نے TD جاری اکاؤنٹ نہ کبھی کھولا نہ رکھا ہے
  • آپ اپنے صوبے یا رہائش کے علاقے میں بالغ عمر کے ہیں

کسی ماہانہ فیس کے بغیر ایک جاری اکاؤنٹ حاصل کریں:

  • TD غیر محدود جاری اکاؤنٹ
  • 6 ماہ کے لئے کوئی ماہانہ اکاؤنٹ فیس نہیں2
  • جتنی چاہیں ٹرانزیکشن کریں
  • اپنے اکاؤنٹ میں اوورڈرافٹ تحفظ کے لیے درخواست دیں اور شامل کریں، ان اوقات کے لئے جب کبھی آپ کو کچھ فنڈزکی کمی ہو۔3
  • کینیڈا4 میں کوئی ATM استعمال کرنے کی کوئی TD فیس نہیں
  • Interac e-Transfer® استعمال کرتے ہوئے بلامعاوضہ رقم بھیجیں

بونس شرح کے ساتھ ایک بچت اکاؤنٹ حاصل کریں5

ایک کریڈٹ کارڈ حاصل کریں6:

  • ایک کریڈٹ کارڈ آپ کی کینیڈین کریڈٹ ہسٹری بنانے میں مدد کر سکتا ہے
کیا آپ مستقل رہائشی ہیں؟
چاہے آپ کی کوئی بھی کینیڈین کریڈٹ ہسٹری نہ ہو اگر آپ کینیڈا کے مستقل رہائشی ہیں، تو آپ $5,000 تک کی کریڈٹ کی حد کے ساتھ غیر محفوظ TD کریڈٹ کارڈ کے اہل ہیں۔

کیا آپ غیرملکی کارکن یا بین الاقوامی طالب علم ہیں؟
اگر آپ عارضی رہائشی ہیں، بشمول غیرملکی کارکن یا بین الاقوامی طالب علم، تو آپ محفوظ TD کریڈٹ کارڈ کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔

آپ کیسے درخواست دے سکتے ہیں؟
TD کریڈٹ کارڈ کی درخواست دینے کے لیے، اپنی TD کینیڈا ٹرسٹ کی مقامی برانچ میں تشریف لے جائیں اور مندرجہ ذیل میں سے کسی ایک دستاویز کے ساتھ اپنی حیثیت کا ثبوت فراہم کریں:
-مستقل رہائشی کارڈ
- مستقل رہائش کا تصدیق نامہ
(IMM فارم# 5292)
- عارضی امیگریشن کا اجازت نامہ
(IMM فارم# 1442, 1208, 1102)

بمع درج ذیل دستاویز میں سے کوئی ایک:
- مستند پاسپورٹ
- کینیڈین ڈرائیورز لائسنس
- کینیڈا کا حکومتی شناختی کارڈ

ہو سکتا ہے دیگر شناخت قابلِ قبول یا مطلوب ہوں۔ براہِ کرم تفصیلات کے لیے TD کینیڈا ٹرسٹ کی کسی برانچ میں تشریف لے جائیں۔

بغیر کسی فیس کے ترسیلات رقم حاصل کریں:

  • Visa Direct استعمال کرتے ہوئے بیرونی ممالک میں رقم بھیجیں اور ہم 6 مہینے کے لیے ایک منتقلی فی ماہ پر لاگو فیس واپس کردیں گے7
  • 170 سے زائد ممالک میں 150 سے زائد کرنسیوں میں رقوم بھیجیں8

جب کبھی آپ کسی TD برانچ میں جاتے ہیں تو آپ کو2 عدد شناختی دستاویز ساتھ لانی ہوںگی:

  1. درج ذیل دستاویزات میں سے کوئی ایک:
    • مستقل رہائشی کارڈ
    • مستقل سکونت کی تصدیق (مثلاً امیگریشن فارم 5292)
    • عارضی پرمٹ (امیگریشن فارم 1442، 1208، 1102)
    PLUS

  2. درج ذیل دستاویزات میں سے کوئی ایک:
    • ایک درست پاسپورٹ
    • کینیڈا کا ڈرائیور لائسنس
    • کینیڈا کی حکومت کا شناختی کارڈ
دیگر شناختی دستاویزات قابل قبول یا درکار ہو سکتی ہیں۔ براہ مہربانی تفصیلات کے لئے کسی TD برانچ میں تشریف لائیں۔

کیا آپ غیر ملکی طالب علم ہیں؟

TD کے غیرملکی طالب علم کے پیکجکے ساتھ آپ کے سیٹ ہونے کے دوران روزمرہ کی بینکاری سے کریڈٹ کارڈز اور ترسیلات رقم تک، دیکھیں ہم نے آپ کا کیسے احاطہ کیا ہے۔

کیا آپ شروع کرنے کے لیے تیار ہیں؟ کسی مقامی برانچ میں تشریف لائیں۔

آپ کی خدمت کے لئے 1,150 سے زائد برانچیں - کئی زبانوں کی سہولت کے ساتھ۔

اپنے قریب برانچ تلاش کریں

اپائنمنٹ حاصل کریں

کینیڈا میں اپنا پہلا مکان خریدیں9

  • اگرچہ کینیڈا میں آپ کے پاس ابھی کوئی کریڈٹ نہیں ہے، تو بھی آپ TD مورٹگیج کے اہل ہو سکتے ہیں
  • TD کا کوئی ماہر نئے مکان کے لیے سرمایہ کاری کے بارے میں آپ کی رہنمائی کرنے میں مدد کر سکتا ہے
  • جیسے جیسے آپ کے مقاصد اور مالیات تبدیل ہوتے ہیں، TD کی لچکدار مورٹگیج خصوصیت آپ کو اپنی ضرورت کے مطابق ادائیگیوں کو ڈھالنے کے قابل بناتی ہے

پیشگی-منظور کردہ حاصل کریں

آپ وقت منتخب کریں اور ہم آپ سے رابطہ کریں گے۔

برانچ کا اس وقت دورہ کریں جب آپ کے لیے موزوں ہو۔

اپنے قریب مورٹگیج کا ماہر ڈھونڈیں اور میٹنگ کی درخواست کریں۔

زندگی کے ہر قدم پر آپ کی مدد کرنا

  • گاڑی کے لیے مالی معاونت
  • مکان کے لیے مالی معاونت
  • اپنے بچوں کی تعلیم کے لئے منصوبہ بندی کرنا
  • اپنی بچت کی رقوم سے سرمایہ کاری کرنا
  • کاروبار شروع کرنا

قرضہ حاصل کرنے، بچت اور سرمایہ کاری کرنے کے طریقے جانیں

پھیلائیں قانونی

TD مدد کرتا ہے

آپ پوچھیں، ہم جواب دیں گے