کینیڈا کے بینک اکاؤنٹس کے بارے میں جانیں

جاری اکاؤنٹ ہیرو بینر

آپ کی روزمرہ کی ضروریات کے لئے TD کے پاس ایک بینک اکاؤنٹ ہے

یہاں پہنچ جانے کے بعد آپ کو اپنی رقم رکھنے کے لیے ایک محفوظ جگہ درکار ہو گی۔ کینیڈا میں بیشتر لوگوں کے پاس روزمرہ اکاؤنٹ کے طور پر "جاری اکاؤنٹ" ہے۔ جاری اکاؤنٹ ایک ایسا اکاؤنٹ ہے جسے آپ اپنے روزمرہ کے بہت سے لین دین کے لئے استعمال کر سکتے ہیں۔


ایک کیمرہ کے ساتھ لڑکی
  • کسی بھی TD برانچ یا ATM (خود کار بینکاری مشین) سے جتنی بار چاہیں رقم نکالیں
  • محفوظ فون اور آن لائن بینکاری
  • بل ادا کریں، آن لائن خریداری کریں یا دنیا بھر میں اسٹور پر جا کے خریداری کریں بذریعہ اپنے TD ایکسس کارڈ (بینک کارڈ) کے
  • موبائل بینکاری
  • رقوم جمع کرائیں
  • مفت آن لائن سٹیٹمنٹس وصول کریں
  • کے ساتھ بحفاظت اور محفوظ رقم بھیجیں Visa Direct ویزا ڈائریکٹ

ہم آپ کی زبان بولتے ہیں، اور 1,150 سے زائد برانچوں کے ساتھ ہمیں تلاش کرنا آسان ہے۔

آپ کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے ہمارے پاس مصنوعات اور خدمات ہیں۔

مجھے فنڈز سے متعلق مدد درکار ہے

زائد وصولی تحفظ 1 سے آپ کو یہ جان کر ذہنی سکون حاصل ہوتا ہے کہ آپ کے جاری اکاؤنٹ میں اتفاقیہ ہونے والی رقم کی کمیوں کا احاطہ کیا گیا ہے - زائد وصولی کی ایک منظور شدہ حد تک۔

زائد وصولی تحفظ کے بارے میں مزید جانیں

مجھے آن لائن بینکاری کے بارے میں مدد چاہیے

EasyWeb انٹرنیٹ بینکاری کے ساتھ آن لائن بینکاری آسان، محفوظ اور خطرے سے پاک ہے۔ ہم اپنے آن لائن دوروں اور ڈیموز کے ساتھ آپ کے لئے آن لائن بینکاری کے بارے جاننا آسان بناتے ہیں۔

دورہ کریں یا ڈیمو آزمائیں

مجھے بینک کارڈ درکار ہے

TD ایکسس کارڈ چپ سے لیس ایک ڈیبٹ کارڈ ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ آپ اسے خریداریوں کی ادائیگی اورTD بینک اکاؤنٹس تک رسائی کے لئے استعمال کر سکتے ہیں۔ لیکن آپ اسے محفوظ طور پر آن لائن خریداری، یا دنیا بھر میں اسٹورز پر خریداری کے لئے بھی استعمال کر سکتے ہیں۔

اپنے TD ایکسس کارڈ کے فوائد کے بارے میں جانیں

میں اکثر امریکہ کا سفر کرتا/کرتی ہوں

بارڈر کے آر پار بینکاری کی خدمات آپ کو اپنے آن لائن اکاؤنٹ یا تقریباً 1,300 TD بینکوں، جو امریکہ کے موزوں ترین مقامات پر ہیں، میں سے کسی ایک تک با آسانی رسائی فراہم کر کے آپ کی امریکی بینکاری کو آسان بنا سکتا ہے۔

TD کی باڈر کے آر پار بینکاری کی سہولت کے بارے میں مزید جانیں

مجھے اہم دستاویزات اور زیورات کو رکھنے کے لئے جگہ درکار ہے

قیمتی اشیاء رکھنے کے لیے سیفٹی ڈپازٹ باکس بہترین جگہ ہیں۔ بعض اوقات، جب آپ ایک اہل بینک اکاؤنٹ کھولتے ہیں، بشرطیکہ یہ آپ کی برانچ میں دستیاب ہو، تو اس میں سیفٹی ڈپازٹ باکس کے لئے سالانہ فی شامل ہو سکتی ہے۔

سیفٹی ڈپازٹ باکس لینے کے لئے مقامی برانچ میں تشریف لائیں

ہم کینیڈا میں نئے آنے والوں کی خدمت
100 سے زائد سالوں سے کرتے آ رہے ہیں

TD کے ساتھ بینکاری میں آپ کا پیسہ اور ذاتی معلومات ہمیشہ محفوظ رہتی ہیں۔

1,150 سے زائد برانچیں - کینیڈا کے دوسرے بینکوں کے مقابلے میں دیر تک اور زیادہ وقت کے لئے کھلی ہوتی ہیں، اور400 اتوار کو بھی مصروف عمل۔2

200 سے زائد زبانوں میں سروس۔

کینیڈا میں نوواردوں کے لیے دیگر سہولتوں کے متعلق جانیں

ہمارا کینیڈا میں نوواردوں کے لئے پیکج


کینیڈا میں نوواردوں کے لئے ہمارے پیکج میں ایک جاری اکاؤنٹ شامل ہے۔


کسی TD برانچ میں تشریف لانے پر آپ کو 2 شناختی دستاویزات ہمراہ لانا ہوں گی:

(1) درج ذیل دستاویزات میں سے کوئی ایک:

  • مستقل رہائشی کارڈ
  • مستقل سکونت کی تصدیق (امیگریشن فارم 5292)
  • عارضی پرمٹ (امیگریشن فارم 1442, 1208, 1102)

(2) درج ذیل دستاویزات میں سے کوئی ایک:

  • ایک درست پاسپورٹ
  • کینیڈا کا ڈرائیور لائسنس
  • کینیڈا کی حکومت کا شناختی کارڈ
کینیڈا میں نئے آنے والوں کے لئے بینکاری پیکج کا اہل ہونے کے لئے:
  • آپ 2 سالوں یا اس سے کم عرصہ سے کینیڈا کے مستقل یا عارضی رہائشی ہیں
  • آپ اپنی حیثیت کا ثبوت مستقل رہائشی کارڈ یا عارضی پرمٹ کے ذریعے دیتے ہیں۔
  • آپ نے TD جاری اکاؤنٹ نہ کبھی کھولا نہ رکھا ہے
  • آپ اپنے صوبے یا رہائش کے خطے میں بلوغت کی عمر کے ہیں۔

TD مدد کرتا ہے

آپ پوچھیں، ہم جواب دیں گے